الیکشن کمیشن کا گورنرز کو انتخابات کی تاریخ کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ

11:07 AM, 18 Jan, 2023

احمد علی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب، کےپی میں انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے گورنرز کو انتخابات کی تاریخ کے لیے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات پر مشاورت شروع کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب اور گورنر کے پی کو عام انتخابات کی تاریخ کے لیے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن آئین کے تحت 3 ماہ میں عام انتخابات کروانے کا پابند ہے۔ ذرائع کے مطابق تاریخ میں پہلی بار صوبائی عام انتخابات کے لیے گورنر سے خط و کتابت کی جائے گی، الیکشن کمیشن گورنر پنجاب اور کے پی کو تین تاریخیں خط میں تجویز کرے گا، گورنر پنجاب اور کے پی عام انتخابات کی فائنل تاریخ کا فیصلہ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن بیورو کریسی سے ڈی آر اوز اور آر اوز کے لیے فہرست طلب کرے گا ، الیکشن کمیشن پنجاب کے انتخابات کے لیے الیکشن سٹاف کی فہرستیں بھی مانگے گا۔
مزیدخبریں