کیف: ہیلی کاپٹر گرنے سے وزیر داخلہ سمیت 18 افراد ہلاک

12:41 PM, 18 Jan, 2023

احمد علی
کیف: یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ہیلی کاپٹر گرنے سے وزیر داخلہ اور نائب وزیر داخلہ سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ کیف کے مضافاتی علاقے برووری میں بچوں کی نرسری کےقریب پیش آیا۔اس افسوسناک واقعہ میں یوکرین کے وزیر داخلہ، نائب وزیر داخلہ اور سیکرٹری سمیت وزارت داخلہ کی اعلیٰ قیادت ہلاک ہو گئی۔ یوکرین کے صدارتی دفتر کے نائب سربراہ نے بتایا ہے کہ وزیر داخلہ جنگ زدہ علاقوں کے فضائی دورے پر تھے کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔ صوبے کے ایک اعلی پولیس افسر کی جانب سے فیس بک پر بتایا گیا کہ گرنے والا ہیلی کاپٹر یوکرین کی ریاستی ایمرجنسی سروس کا تھا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے وزیر داخلہ ڈینس موناسٹر اسکی صدر ولودومیریزیلنسکی کی کابینہ کے ایک اہم رکن تھے۔
مزیدخبریں