کراچی : پی ٹی آئی ، پی پی کارکنان میں تصادم ، پولیس کا لاٹھی چارج

01:50 PM, 18 Jan, 2023

احمد علی
کراچی : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور پیپلز پارٹی کارکنان ایک دوسرے پر پِل پڑے۔ ضلع کیماڑی کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر آفس کے باہر دونوں سیاسی جماعتوں کے دمیان تصادم ، کیماڑی کا ڈی آر او دفتر میدان جنگ بن گیا۔ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کارکنان ایک دوسرے پر پِل پڑے۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا جا رہا ہے ، پولیس کی نفری مشتعل کارکنان کو روکنے میں مصروف ہے۔ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے بیان میں کہا ہے کہ سندھ پولیس کی سربراہی میں ہم پر دھاوا بولا گیا، میڈیا ورکرز پر پیپلز پارٹی والوں نے تشدد کیا، پورا پلان کر کے حملہ کیا گیا۔ علی زیدی نے کہا کہ ہم دہشت گردی کی سیاست نہیں کرتے، عزیر بلوچ ہمارے پاس سے نہیں نکلے، پنجاب میں شکست کا بدلا کراچی والوں سے لیا جارہا ہے، پورا الیکشن دھاندلی زدہ تھا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کارکنان کو ہدایت دی کہ غیر قانونی قدم نہیں اٹھانا، ہم پر امن لوگ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری سے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے۔
مزیدخبریں