سیکیورٹی کی غیر معمولی صورتحال،نگراں وزیر اعظم نے سوئٹزر لینڈ کا دورہ مختصر کردیا
08:15 PM, 18 Jan, 2024
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کل علی الصبح وطن واپس پہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کی غیر معمولی صورتحال کے باعث نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے دورہ سوئٹزرلینڈ مختصر کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کل علی الصبح وطن واپس پہنچیں گے اور کل ہنگامی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم بعد ازاں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔