عثمان بزدارنے لاہور کے مسائل کے حل کیلئے کمرکس لی

05:19 AM, 18 Jul, 2021

اویس
لاہور ( ویب ڈیسک ) معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے لاہور کے مسائل کے فوری حل اور سہولیات کی فراہمی کیلئے کمرکس لی۔ سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ لاہور کے مسائل حل کرنے کیلئے "چیف منسٹر سپیشل پروگرام" شروع کرنے کا فیصلہ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے عہدیداران کو لاہور کی تعمیروترقی میں حصہ دار بنایا جائے گا، سڑکوں کی تعمیر و مرمت,سٹریٹ لائٹس کی بحالی,تجاوزات کے خاتمے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1416623647201038336 فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ صفائی ستھرائی,ٹریفک نظام کی بہتری,گداگروں کیخلاف مہم,پارکنگ انتظامات بہتر ,اوورچارجنگ کا خاتمہ،انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینکس,منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور ایکشن، گرین بیلٹس جیسے دیگر شاہکار انیشیٹوز سے لاہور کے حسن کو شعبدہ بازی کے بغیر چار چاند لگانے جارہے ہیں۔
مزیدخبریں