کورونا سے مزید 21 افراد جاں بحق

05:39 AM, 18 Jul, 2021

حسان عبداللہ
اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 21 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں . این سی او سی کے مطابق ملک میں‌2607 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور چوبیس گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 816 ٹیسٹ ہوئے جس میں 2607 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 34 رہی.این سی او سی کے مطابق وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 22781 ہے جبکہ مجموعی کیسز 9 لاکھ 89 ہزار 275 ہیں.
مزیدخبریں