پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 18جولائی 2021

05:46 AM, 18 Jul, 2021

احمد علی
پاکستان میں کورونا بےقابو ہونے لگا،مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 34 فیصد ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 607 نئے کیس رپورٹ،مزید 21 افراد جان کی بازی ہار گئے،اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 781 تک جا پہنچی،47 ہزار 331 مریض زیرعلاج،2 ہزار 508 کی حالت تشویشناک ہے کورونا کیسز میں اضافہ، سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے سیاحتی مقامات داخلے پر پابندی لگادی ،ہوٹل، ریسٹورنٹس اور ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں کے لئے بھی ویکسی نیشن لازمی قرار،مویشی منڈیوں کو بھی نئے احکامات جاری لبیک اللھم لبیک کی صدائیں، 60 ہزار عازمین مناسک حج کی ادائیگی میں مصروف، آج منٰی میں قیام ، حج کا "رکن اعظم"، "وقوف عرفہ" کل ادا کیا جائے گا،مسجد نمرہ میں خطبہ حج ہوگا،مسجد الحرام میں 60 تھرمل کیمرے نصب کر دیئے گئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے قوم ایک نظریے سے بنتی ہے،جس ملک میں انصاف کا نظام اور قانون کی بالادستی ہو،وہ کامیاب ہے، کہتے ہیں ایساکہیں نہیں ہوتا کہ سزا یافتہ شخص اداکاری کرکے باہر چلا جائے، میری بھی ملک سے باہر جائیدا د ہوتی تو امریکا کو کبھی "Absolutely Not "نہ کہتا۔ عمران خان عوام کو سبزباغ دکھانے باغ آیا، نالائق اور نااہل کوکشمیر فروش کاتاج پہناناچاہیے،مہنگائی،بےروزگاری، نااہلی کےہارکشمیرآمدپران کےگلےمیں ڈالنےچاہیے،مریم نوازکاجلسےسےخطاب،کہا اب تو مخالفین بھی کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ کشمیر ن لیگ کا ہے، جومرضی ہوجائےالیکشن چوری نہیں ہونےدیں گے۔
مزیدخبریں