پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،18جولائی ، 2021
07:07 AM, 18 Jul, 2021
لاہور میں کورونا ڈیلٹا وائرس کی موجودگی کے ثبوت مل گئے، ترجمان محکمہ صحت کے مطابق مختلف اسپتالوں سے 85 مشتبہ مریضوں کے رینڈم نمونے لئے گئے،56 میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہوچکی ،ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی قسم کے وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار دیگر سے 50 فیصد زیادہ ہے پاکستان میں کورونا بےقابو ہونے لگا،مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 34 فیصد ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 607 نئے کیس رپورٹ،مزید 21 افراد جان کی بازی ہار گئے،اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 781 تک جا پہنچی،47 ہزار 331 مریض زیرعلاج،2 ہزار 508 کی حالت تشویشناک ہے کوروناکیسز میں اضافہ، کراچی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ،سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے سیاحتی مقامات داخلے پر پابندی لگادی ،ہوٹل، ریسٹورنٹس اور ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں کے لئے بھی ویکسی نیشن لازمی قرار،مویشی منڈیوں کو بھی نئے احکامات جاری عید قرباں میں 3 روز باقی،مویشی منڈیوں میں ایک سےبڑھ کرایک جانور لیکن شہریوں کو آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں کم ہونےکاانتظار،سہولیات کے فقدان پر بیوپاری بھی پریشان، دوسری جانب ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھنے سے گھروں کو جانے والے شہری رلنے لگے لبیک اللھم لبیک کی صدائیں، 60 ہزار عازمین مناسک حج کی ادائیگی میں مصروف، آج منٰی میں قیام ، حج کا "رکن اعظم"، "وقوف عرفہ" کل ادا کیا جائے گا،مسجد نمرہ میں خطبہ حج ہوگا،مسجد الحرام میں 60 تھرمل کیمرے نصب کر دیئے گئے