لاہور میں بھارتی وائرس ڈیلٹا کے ثبوت مل گئے

08:31 AM, 18 Jul, 2021

حسان عبداللہ
لاہور (پبلک نیوز) ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں کورونا ڈیلٹا وائرس کی موجودگی کے واضح ثبوت مل گئے ۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 3 دن میں لاہور کے مختلف ہسپتالوں سے 85 مشتبہ رینڈم مریضوں کے نمونے لئے گئے- محکمہ کی لیبارٹری میں جین سیکواینسنگ مشین کی مدد سے سیمپلزمیں ڈیلٹا ویرینٹ کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔85 مشتبہ نمونوں میں سے ٹوٹل 56 میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ترجمان کا کہان تھا کہ شہر میں ڈیلٹا وائرس کی روک تھام کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار دوسرے وائرس سے 50 فیصد زیادہ تیز ہے۔کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سے اس خطرناک وائرس سے بچا جا سکتا ہے.ڈیلٹا وائرس سے بچاؤ صرف ویکسین لگوانا ہی ہے۔ ویکسین کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔18 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں۔
مزیدخبریں