کیا آپ مفت میں خلاء کا سفر کرنا چاہیں گے؟

10:47 AM, 18 Jul, 2021

حسان عبداللہ

لندن(ویب ڈیسک)‌کیا آپ مفت میں خلاء کا سفر کرنا چاہتے ہیں؟ رچرڈ برانسن کے ورجن گلیٹک میں مفت سفر کے لئے اندراج کرنے کا طریقہ جانیں۔

برطانوی ارب پتی رچرڈ برانسن کی ورجن گلیٹک 2022 میں خلاء کے لئے اپنی پہلی تجارتی پرواز شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔ 11 جولائی کو 70 سالہ برانسن اور انکے عملے نے خلائی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پہلی بار خلائی سفر کرکے تاریخ رقم کی۔

ورجن گلیکٹک کے سی ای او مائیکل کولگلیزیئر نے کہا ہے کہ وہ 2022 میں اپنے باقاعدہ خلائی آپریشن سے قبل کم از کم دو آزمائشی پروازوں کو خلا میں بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان میں سے ایک پرواز میں اٹلی کے چار زیر تربیت خلا نورد جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 600 امیر لوگوں نے خلائی سفر کے لیے بکنگ کرائی ہے اور اس وقت ایک ٹکٹ کی قیمت تقریباً دو لاکھ 50 ہزار ڈالرز ہے۔ رچرڈ برانسن کا کہنا ہے کہ ’ان کا ارادہ ہے کہ خلائی سفر کے ٹکٹ کی قیمت کم کر کے 40 ہزار ڈالرز تک لائی جائے۔

ورجن گلیٹک نے ایک مقابلہ شروع کیا ہے جس کے ذریعے وہ وہ اپنی پہلی تجارتی خلائی پروازوں میں سے ایک پر دو مفت ٹکٹ دیں گے۔ اس منفرد تجربے کا ہر لمحہ ریکارڈ کیا جائے گا۔

خلا میں جانے کا مفت ٹکٹ جیتنے کا موقع حاصل کرنے کے لیے اور اپنے آپ کو رجسٹر کرنے کے لئے omaze.com/space پر لاگ ان کریں۔ اور فارم فل کریں، منتخب ہونے کے امکانات کو بہتر بنانے کے لیے آپ کے پاس متعدد بار اندراج کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔ ایک شخص اپنا اندراج 6000 بار کرسکتا ہے۔ اس مقابلے کے خوش قسمت فاتحین کا انتخاب ایک لکی ڈرا کے ذریعے کیا جائے گا۔ اور اس ڈرا میں شرکت کے لئے کم از کم عمر 18 سال لازمی ہے۔ یہ مقابلہ اقوام متحدہ کے ممنوعہ ممالک یا ان ممالک کی فہرست میں شامل ممالک میں رہنے والے لوگوں کے لئے نہیں ہے جہاں قانون ایسے کسی بھی تجربے سے منع کرتا ہے۔

مزیدخبریں