پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 18جولائی 2021
01:10 PM, 18 Jul, 2021
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر لاہور شہر کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام کا آغاز۔ وزیراعلی عثمان بزدار کل گلاب دیوی انڈر پاس اور لاہور برج کی توسیع کے پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ڈولفن سکواڈ اور پی آریو کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث126 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ 3 کاریں،113 موٹر سائیکلیں،28 موبائل فونز اور1 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد کی گئی موسم کا حال بتانے والے محکمے نے کہا ہے کہ شہر میں شدید بارش متوقع ہیں۔ 18 تا 21 جولائی بارشیں ہوں گی پولیس کے پانی بل کی مد میں 5 لاکھ کے بقایہ جات تمام پانی کے کنکشن کاٹ دئیے گئے۔ ایکسئین پبلک ہیلتھ کو کنکشن کاٹنے کے دوران گرفتار کر لیا گیا وزیراعظم عمران خان میرپور آزادکشمیر میں جلوہ کے لیے بھمبر سے نکل گئے. وزیراعظم عمران خان سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے حلقہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے.