60 ہزارعازمین مناسک حج کی ادائیگی میں مصروف
05:00 PM, 18 Jul, 2021
مکہ مکرمہ ( پبلک نیوز) لبیک اللھم لبیک کی صدائیں، 60 ہزار عازمین مناسک حج کی ادائیگی میں مصروف۔ آج منٰی میں قیام ، حج کا "رکن اعظم"، " وقوف عرفہ" پیرکوادا کیا جائے گا، مسجد نمرہ میں خطبہ حج ہوگا، مسجد الحرام میں 60 تھرمل کیمرے نصب کر دیئے گئے۔ عازمین طواف قدوم کر کے مناسک حج کا آغاز کر رہے ہیں۔ صحن حرم میں سماجی فاصلے کے ساتھ طواف قدوم جاری ہے۔ مختلف اوقات کار میں عازمین کے قافلے پہنچ کر طواف کریں گے. نماز ظہر سے قبل تمام عازمین کو منی پہنچایا گیا۔ منیٰ میں خیموں کے علاوہ عمارتوں میں عازمین کی آمد کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ آب زم زم کی ہزاروں بوتلیں بھی عازمین کو طواف کے دوران فراہم کی جارہی ہیں۔