ضمنی الیکشن میں شکست کیوں ہوئی؟ نواز شریف نے وجہ بتا دی

06:57 AM, 18 Jul, 2022

احمد علی
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی جیت کو اپنی جماعت کے مشکل فیصلوں کا ردعمل قرار دیدیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے اپنی پارٹی قیادت پر واضح کر دیا ہے کہ ان کے مشکل فیصلوں سے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہمیں شکست ہوئی لیکن ہم عوامی رائے کا کھلے دل سے احترام کرتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد لیگی قائد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف سے فوری طور پر رابطہ کرکے ان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ جلد از جلد ایک ہنگامی اجلاس طلب کریں جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہیں، مریم نواز شریف دورسی جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، دل بڑا کرنا چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہیں۔ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے، سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، دل بڑا کرنا چاہیے۔ مریم نواز شریف نے کہا ہے مسلم لیگ ن کی کہ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انھیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ انشاءاللہ خیر ہوگی۔
مزیدخبریں