ضمنی الیکشن میں عمران خان کی جیت، ریحام خان کا انوکھا ردعمل

07:26 AM, 18 Jul, 2022

احمد علی
پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ان کی جماعت کی جیت پر سابق اہلیہ ریحام خان نے انوکھا ردعمل دیتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا اور ٹویٹ داغ دی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں ریحام خان نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ سنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو چودھری پرویز الٰہی کی بد دعا لگ گئی ہے۔ اس ٹویٹ کے ردعمل میں ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ کتنی بے سکونی ہے آپ کو، اللہ جسے چاہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہے ذلت۔ اب بھی وقت ہے جمائما خان سے کچھ سیکھ لو، وہ ایک مغربی خاتون ہیں لیکن انسانیت اور وفا کی پیکر ہیں۔ آپ نے ہمارے معاشرے کی خواتین کو بدنام کیا، کچھ ملا آپ کو؟ یاد رکھو جو خان صاحب سے پنگا لیتا ہے ذلیل ہو جاتا ہے۔ https://twitter.com/RehamKhan1/status/1548771705799299081?s=20&t=uIYUf2_LwmSUWVoiHij2Ng اس سے قبل اپنی ایک ٹویٹ میں ریحام خان نے لکھا کہ ساڑھے تین سال تک پنجاب کو عثمان بزدار جیسا تحفہ دینے والے آج امید کر رہے ہیں کہ عوام ان کو ووٹ دے گی۔ اب تم بتاو پنجاب والے کوئی غلام ہیں کہ عثمان بزدار مسلط کرنے کے بعد بھی تمہیں ووٹ دیں؟ یہ بھی پڑھیں‌: پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کا دنگل جیت لیا صوبہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری وغیر سرکاری نتائج کے مطابق کل 20 نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف کو 15 پر فتح حاصل ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو 4 نشستیں ملیں جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کی جیت ہوئی ہے۔ ضمنی الیکشن میں واضح فتح کے بعد پی ٹی آئی کو پنجاب اسمبلی میں اب برتری حاصل ہو گئی ہے اور وہ ایک بار پھر پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے عدالتی حکم کے مطابق دوبارہ ووٹنگ رواں ماہ 22 جولائی کو ہونی ہے۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ضمنی الیکشن کے نتائج تسلیم کر چکی ہے تاہم لیگی قائدین کا کہنا ہے کہ ان کی آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ اسی طرح پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے بھی اپنی اپنی جماعتوں کے اجلاس طلب کر لئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ واحد حل ایک قابل اعتماد الیکشن کمیشن کے ذریعے صاف و شفاف انتخابات ہیں۔ ’کوئی بھی دوسرا راستہ مزید سیاسی غیر یقینی اور معاشی تباہی کی طرف لے جائے گا۔‘
مزیدخبریں