اسلام آباد سمیت پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
01:13 PM, 18 Jul, 2022
لاہور: ( پبلک نیوز) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔ پشاور ، شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، مالاکنڈ، سوات اورگردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4 اعشاریہ 2 ریکار ڈ کی گئی ہے جکبہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کے سرحد تھی۔ اب تک زلزلے کے جھٹکوں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔