وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے، پیپلز پارٹی کا فیصلہ

01:50 PM, 18 Jul, 2022

احمد علی
کراچی :ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے سی ای سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس بلاول ہائوس کراچی میں ہوا،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کو چیئرمین آصف علی زرداری ، فریال تالپور ، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان، وفاقی وزیر و ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔ اجلاس میں پنجاب میں ضمنی انتخابات میں اتحادی جماعت ن لیگ کو شکست کے بعد کی صورتحال پر پیپلز پارٹی قیادت نے ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں ۔ پیپلز پارٹی قیادت نے فوری طور ن لیگ کی قیادت سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے آصف زرداری آج ہی لاہور پہنچیں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی کل لاہور پہنچیں گے۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات وقت پر ہونگے، اصلاحات کے بغیر الیکشن نہ ہوں۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب کے ضمنی الیکشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی چاہتی ہے وقت پر الیکشن ہوں اور وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے۔
مزیدخبریں