سعود شکیل سری لنکا میں ڈبل سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے

08:13 PM, 18 Jul, 2023

احمد علی
پاکستان بیٹر سعود شکیل سری لنکا میں ڈبل سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں ۔ گال ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے پہلی اننگز میں 461 رنز بناکر 149 رنز کی برتری حاصل کی .پاکستانی بیٹر سعود شکیل نے کھیل کے تیسرے روز ڈبل سنچری اسکور کی، سعود شکیل سری لنکا میں ڈبل سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔ سلمان علی آغا اور سعود شکیل نے ٹیسٹ میں چھٹی وکٹ پر 177 رنز کی سب سے طویل شراکت داری کی۔ سلمان علی آغا 83 رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل 208 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔کھیل کے تیسرے روز نعمان علی 25 ، شاہین شاہ آفریدی 9 ، نسیم شاہ 6 اور ابرار احمد 10 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک سری لنکا نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنالیے تھے۔
مزیدخبریں