اب واٹس ایپ میں فون نمبر محفوظ کیے بغیر لوگوں سے چیٹ کرنا ہوگا ممکن

10:16 PM, 18 Jul, 2023

احمد علی
واٹس ایپ کی جانب سے خاموشی سے اپنی میسجنگ سروس میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس نئے فیچر کے ذریعے واٹس ایپ صارفین اب ایپلی کیشن میں فون نمبر محفوظ کیے بغیر لوگوں سے با آسانی چیٹ کرسکیں گے۔اگر آسان الفاظ میں بتایا جائے تو اگر آپ کسی شخص کا فون نمبر محفوظ کیے بغیر اس سے بات چیت کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں ۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے تو اس فیچر کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ تاہم آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے تازہ ترین ورژن میں یہ نیا فیچر متعارف کر ا دیا گیا ہے۔

فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ : اگر آپ آئی فون میں واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں تو چیٹ لسٹ میں اسٹارٹ نیو چیٹ کے بٹن پر کلک کریں۔اس کے بعد وہ فون نمبر لکھیں جو آپ کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود نہیں ۔اگر وہ نمبر واٹس ایپ پر موجود ہوا تو آپ اسے ایڈ کیے بغیر بھی چیٹ کر سکیں گے۔اسی طرح اینڈرائیڈ صارفین بھی اسی طریقہ کار سے لوگوں سے فون نمبر ایڈ کیے بغیر چیٹ کر سکتے ہیں۔

اگر یہ فیچر نظر نہیں آرہا تو ایپل کے ایپ اسٹور یا گوگل پلے اسٹور پر واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کریں ۔
مزیدخبریں