کولسن کمپنی کی کون کون سی پروڈکٹس کھانے کے قابل نہیں، سندھ فوڈ اتھارٹی کا اہم بیان آگیا

09:45 AM, 18 Jul, 2024

ویب ڈیسک: کولسن کمپنی کی کون کون سی پروڈکٹس کھانے کے قابل نہیں ہیں سندھ فوڈ اتھارٹی نے آگاہ کردیا۔ 

سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لوٹے کولسن کمپنی کی گیارہ مصنوعات ، سلانٹی ویجیٹیبل، اسنیکرز ہاٹ مسالہ، اسنیکر پیزا، ٹویچ کلاسک، پوٹیٹو اسٹکس ، چیز بال مسالہ، چیز بالز چیز، کائی کورین ہاٹ، کائی اسپائسی مالا، کائی مالا ووک اور کائی کورین کیمچی لیبارٹری ٹیسٹ کے نتیجے میں انسانی استعمال کے لیے موزوں نہیں پائی گئیں ۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو نے مذکورہ کمپنی کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ مصنوعات تین دن کے اندر مارکیٹ سے واپس لے لیں بصورت دیگر مذکورہ کمپنی کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی عوام کے بہتر مفاد میں کی جارہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو نے دیگر صوبائی فوڈ اتھارٹیز سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ صحت عامہ کے تحفظ کے لیے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں اس معاملے کو دیکھیں

مزیدخبریں