ویب ڈیسک: فرزند بلوچستان میجر جمال شیران شہید،اپنی جان دے کرقوم کو حیات بخش گئے۔
میجر جمال شیران بلوچ شہید نے 17 جولائی 2017 کو جام شہادت نوش کیا، ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت سے تھا۔
شہید کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاک فوج، ایف سی بلوچستان کے افسران اور جوانوں نے شہید کے ورثاء کے ہمراہ شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔