شاہ محمودقریشی اڈیالہ جیل سے لاہورمنتقل

10:33 AM, 18 Jul, 2024

ویب ڈیسک: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو علی الصبح اڈیالہ سے سخت سیکورٹی میں لاہور کے لیے روانہ کیا گیا،شاہ محمود قریشی کو اے ٹی سی میں پیشی کے لئے لاہور منتقل کیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کے خلاف لاہور میں 9 مئی سے متعلق مقدمات زیر سماعت ہیں،اے ٹی سی پیشی کے بعد شاہ محمود قریشی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں