ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکور ٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قراردیتے ہوئے رہائی کی درخواست نمٹا دی جبکہ اٹارنی جنرل نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ صنم جاوید کو مزید کسی مقدمہ میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ بلوچستان پولیس راہداری ریمانڈ کی استدعا پریس نہیں کر رہی، صنم جاوید اب آزاد ہیں اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں۔
اٹارنی جنرل نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ صنم جاوید کو مزید کسی مقدمہ میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
جسٹس حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہے،آپ گارنٹی دیتے ہیں کہ صنم جاوید مزید نامناسب گفتگو نہیں کرے گی؟
وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ جی، صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کرے گی۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دےکر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔