عمران خان کا12مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دینےکا فیصلہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

02:24 PM, 18 Jul, 2024

ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دینے کا انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں 12 درخواستیں دائر کر دیں۔

درخواستوں میں موقف اپنایا کہ لاہور اے ٹی سی نے جسمانی ریمانڈ دیتے وقت ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا، جیل میں قید ہوں پولیس پہلے بھی تفتیش کر چکی ہے، جسمانی ریمانڈ دیتے وقت قانون کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا۔ 

بانی پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ اے ٹی سی کی جانب سے 12 مقدمات میں دیا گیا جسمانی ریمانڈ کلعدم قرار دے۔

مزیدخبریں