ملائکہ اروڑا کی زندگی میں ایک اور نوجوان کی انٹری

03:35 PM, 18 Jul, 2024

ویب ڈیسک: معروف بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا اپنے بریک اپ اور ’نامعلوم‘ شخص کی وجہ سے توجہ حاصل کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملائکہ ان دنوں اسپین میں چھٹیاں گزار رہی ہیں، جہاں اداکارہ کی جانب سے ایک نامعلوم شخص کے ساتھ تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے بتانا ہے کہ اداکارہ کی ایک نوجوان کے ہمراہ وقت بتانے کی افواہ بھی گرم ہے، ملائکہ کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر میں نوجوان کا چہرہ بلر کیا گیا تھا۔

واضح رہے حال ہی میں ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان اب دوریاں پیدا ہونے کی خبر بھی سامنے آ رہی ہے، جس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب اننت امبانی کی شادی کے موقع پر بھی ملائکہ اروڑا غائب تھیں، ارجن کپور ہی شادی میں دکھائی دے رہے تھے۔

ملائکہ کی جانب سے پوسٹ میں 4 تصاویر کو ایک ساتھ کولاج کی صورت میں شئیر کیا گیا تھا، جس میں ایک تصویر میں شربت تھا، دوسری میں ملائکہ کی سیلفی، تیسرے میں نوجوان تھا، جس کا چہرہ بلر کیا گیا تھا، اور چوتھی تصویر میں اسپین کی ڈش کو دکھایا گیا تھا۔

ملائکہ کی جانب سے ایک اور پوسٹ میں کہنا تھا کہ آپ کا سب سے لمبا ریلیشن شپ صرف آپ کے دل، دماغ اور جسم کے ساتھ ہی ہوتا ہے، ان کے ساتھ اچھی طرح برتاؤ کیا کریں۔

 
 

واضح رہے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان بریک اپ کی اطلاعات زور پکڑ رہی ہیں، جبکہ ان دونوں کے درمیان ریلیشن کئی سال تک جاری رہا ہے۔

ارجن کپور کی خاطر ملائکہ نے شوہر ارباز خان اور بچوں کو بھی چھوڑ دیا تھا۔

مزیدخبریں