پرفارمرز کی ہڑتال، پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب کھٹائی میں پڑ گئی

03:43 PM, 18 Jul, 2024

 ویب ڈیسک : پرفارمرز کی ہڑتال ، پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب کھٹائی میں پڑ گئی ،  اربوں کا  منافع مزدوروں کے ساتھ شئیر کیوں نہیں کیا جارہا۔ یونینز نے الٹی میٹم دیدیا۔

 یادرہے دریائے سین پر کشتیوں کی ریس دیکھنے  کی ٹکٹ کی قیمت 7 سو پاؤنڈ  اور 22 سو پاؤنڈ کے درمیان ہے،   جبکہ مہمان نوازی کے پیکجز 3 ہزار پاؤنڈ سے زیادہ  قیمت کے ہیں۔

چار گھنٹے سے بھی کم وقت تک جاری رہنے والی تقریب کے اس طرح کے اعداد و شمار نے یونینوں کو ناراض کر دیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ منافع عام کارکنوں کے ساتھ شیئر نہیں کیا جا رہا ہے۔ شو میں حصہ ڈالنے والے 3000 رقاصوں، ایکروبیٹس اور اداکاروں میں سے بہت سے غیر معمولی کم اجرت پر کام کر رہے ہیں کئی ایک کو تو معاوضہ بھی نہیں دیا جارہا ۔

 فرانس کی یونین آف پرفارمنگ آرٹسٹ کے ترجمان نے آج کہا: 'اس وقت تقریبات کے لیے ڈریس ریہرسل جاری ہیں، اور ہمیں افسوس ہے کہ 26 جولائی 2024 کو شو کے لیے ہڑتال کا نوٹس دائر کرنے کا اعلان کرنا پڑا۔  ترجمان نے کہا کہ بہت سے شو ڈانسرز کو 'شرمناک حالات میں، یا بغیر معاوضے کے' بھرتی کیا گیا تھا۔ 

  پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں 6 لاکھ  افرادکی شرکت متوقع ہے۔ 

 دوسری طرف فرانسیسی سکیورٹی فورسز نے اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل آج صبح وسطی پیرس کے بڑے حصوں کو بند کرنا شروع کر دیا۔ دریائے سین کے چار میل کے ساتھ افتتاحی پریڈ کے نتیجے میں دریا کے کنارے وسطی اضلاع صبح 5:00 بجے سے گاڑیوں کے لیے بند ہو  ں گے۔

کوئی بھی شخص یعنی فرانسیسی شہری یا سیاح  جو  دریائےسین کے دونوں کناروں کے ساتھ سب سے زیادہ سیکیورٹی والے 'گرے زون' میں داخل ہونا چاہتا ہے،  کو QR کوڈ کی صورت میں سیکیورٹی پاس کی ضرورت ہوگی۔ بہت سے مرکزی میٹرو اسٹیشن بھی جمعرات کو افتتاحی تقریب کے اگلے دن تک بند رہیں گے۔

  افتتاحی تقریب کے دوران  دریائے سین  میں 6 تا 7 ہزار ایتھلیٹس تقریباً 100 بجروں اور  کشتیوں پر  سوار ہوکر اتریں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب کوئی سمر اولمپکس مرکزی ایتھلیٹکس اسٹیڈیم کے باہر کھلا ہے، جس 5لاکھ افراداس میگا ایونٹ کو  ذاتی طور پر اسٹینڈز، دریا کے کنارے اور   اپارٹمنٹس سے دیکھنے کے لیے تیار ہیں۔

 26 جولائی کی پریڈ کے لیے تقریباً 45,000 افسران ڈیوٹی پر ہوں گے، جن کی مددکے لئے ہزاروں فوجیوں اور پرائیویٹ سیکیورٹی ایجنٹس کو تعینات  کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں