شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست واپس لے لی گئی

04:46 PM, 18 Jul, 2024

ویب ڈیسک: لاہور ہائی کورٹ نے شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے نمٹا دی۔

شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر جسٹس امجد رفیق نے سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ شہباز گل کے مطابق ان کا بھائی غلام شبیر اسلام آباد کی حدود میں ہے، ہم درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

وکیل نے کہا کہ شہباز گل کو نامعلوم نمبر سے کال آئی ہے ان کو کہا گیا کہ آپ کا بھائی اسلام آباد میں ہے، شہباز گل نے ہمیں درخواست اسلام آباد میں دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں