تین سال بعد آصف زرداری لاہور پہنچ گئے

06:00 AM, 18 Jun, 2021

شازیہ بشیر

لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زردای زندہ دلوں کے شہر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری ایک عرصے بعد دورہ لاہور پہنچے ہیں۔ سابق صدر آخری مرتبہ 24 اپریل 2018 کو لاہور آئے تھے۔ شریک چیئرمین پی پی سے صوبائی دارالحکومت میں پارٹی کے مختلف رہنما ملاقاتیں کریں گے۔

آصف علی زرداری پنجاب میں پیپلزپارٹی کو مضبوط کرنے اور متحرک کرنے کے حوالے سے مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

مزیدخبریں