پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 18 جون 2021
10:58 AM, 18 Jun, 2021
پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر1.9 فی صد پرآگئی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 43 نئے کیس رپورٹ، مزید 39 افراد لقمہ اجل بن گئے، اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 913 ہوگئی، فعال کیس 35 ہزار 809 ریکارڈ، 8 لاکھ88 ہزار 505مریض صحت یاب بھی ہوچکے.تربت کے قریب دہشت گردوں کا فوجی قافلے پرحملہ،نائیک عقیل عباس شہید، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کے قریب ڈیوٹی پر مامور جوان کو نشانہ بنایا گیا، بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن کو نقصان نہیں پہنچاسکتیں۔خیبرپختونخوا کا نئے مالی سال کا ٹیکس فری بجٹ آج پیش کیا جائے گا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کےلئے 350 ارب روپےمختص،گریڈ ایک سے18تک ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد، 19سے 22 گریڈ تک ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا امکان، مزدور کی کم سے کم اجرت 21 ہزار روپے کرنے کی تجویز۔بلوچستان کا مالی سال 2021-22 کے لئے 500 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے، تعلیم کے لئے 90 ارب اور امن و امان کے لئے 80 ارب روپے رکھنے کی تجویز، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں10 فی صد اضافے کا امکان،متعدد ترقیاتی اسکیموں کا اعلان بھی متوقع۔قومی اسمبلی کااجلاس،اپوزیشن کی سوادوگھنٹےطویل ترین تقریر،خطاب میں کہا،غریب کی جیب خالی ہےتوبجٹ جعلی ہے،حکومتی معاشی ترقی نےغریب سےروٹی چھین لی ہے،ملک میں تاریخی بیروزگاری اورمہنگائی ہے۔