”داسو ڈیم سے سستی اور صاف بجلی ملے گی “
11:28 AM, 18 Jun, 2021
داسو(پٔبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ داسو ڈیم سے سستی اور صاف بجلی ملے گی. وزیرِ اعظم عمران خان کی داسو آمد، ڈیم پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لی۔منصوبے کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے بعد ڈیم کی جگہ پر غیر ملکی انجینئرز اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ داسو ڈیم پاکستان کےلیے بہت فائدہ مند ہے، دیامر بھاشا ڈیم بھی بڑا پراجیکٹ ہے، انہو ں نے کہا اس پراجیکٹ سے سستی اور صاف بجلی ملے گی، ہمیں بہت پہلے داسوڈیم جیسا کام کرنا چاہیے تھا،مہنگی بجلی ہر طرح سے مہنگائی لے کر آتی ہے، سستی بجلی سے لوگوں کو فائدہ اور آگے جاکر مہنگائی کم ہوگی، انڈسٹری لائزیشن اس وقت ہوگی جب بجلی سستی ہوگی۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے پاور سیکٹر اصلاحات اور ملکی پانی کے وسائل کے بہتر استعمال کے ویژن کے تحت موجودہ دورِ حکومت میں داسو ڈیم پر کام کی رفتار کو بڑھایا گیا۔داسوڈیم کے فیزون کی تکمیل سے 2160 میگا واٹ کلین بجلی پیدا ہوگی جو 2025 میں مکمل ہوگا۔