پنجاب میں ویکسین کا بحران پیدا ہوگیا

01:00 PM, 18 Jun, 2021

شازیہ بشیر

لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب بھر میں ویکسین کا بحران پیدا ہوگیا۔ محکمہ صحت کے پاس صرف ایک دن کا سٹاک باقی رہ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کل تک ویکسین نہ پہنچی تو تمام سنٹرز مکمل طور پر بند ہوجائیں گے۔ شہر کے 50 سے زائد ویسکی نیسن سنٹرز پہلے ہی بند ہوچکے ہیں۔ دو ماہ گزر گئے پنجاب حکومت کرونا ویکسین نہ خرید سکی۔

ویکسین کی دس لاکھ ڈوز خریدنے کا عمل سیکرٹری ہیلتھ کی غفلت سے سست روی کا شکار ہے۔ کورونا ویکسین کی 10 لاکھ ڈوز خریدنے کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈ بھی منظور کیے گئے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ویکسین کی خریداری پر کوئی پیش رفت نہ کرسکا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سارا اسلم ویکسین کی خریداری پر موقف دینے سے گریزاں ہے۔

دو کمپنیوں نے کورونا ویکسینیشن کی خریداری کے لیے بڈ بھی کیا۔

مزیدخبریں