بلوچستان کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

02:00 PM, 18 Jun, 2021

احمد علی
کوئٹہ (پبلک نیوز) اسپیکرمیرعبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی میں صوبائی بجٹ اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیرخزانہ ظہور بلیدی نے بلوچستان کا مالی سال 2021-22 کے لیے 584 ارب روپے کا صوبائی بجٹ پیش کیا۔ بجٹ تقریر کے دوران صوبائی وزیرخزانہ ظہور بلیدی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لیے متوازن بجٹ تیار کیاگیا ہے۔ کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے3.6ارب روپے مختص کیے گیے ہیں۔ جاری ترقیاتی اسکیموں کے لیے112ارب روپے مختص کیے گئے۔نئی 2086ترقیاتی اسکیموں کے لیے 76ارب روپے سے زائد رکھے گئے۔ بلوچستان حکومت ہیلتھ کارڈ کا اجر کرنے جارہی ہے۔ ہیلتھ کارڈ کے ذریعہ 10لاکھ روپے تک کا علاج کرایا جاسکے گا۔ بلوچستان کی تمام آبادی کوکوروناسےبچاؤکی ویکسین لگائی جائےگی۔قبل ازیں تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کی تجویز دی گئی تھی جبکہ پانچ ہزار سے زائد نئی آسامیوں کی بھی تجویز شامل تھی۔ تعلیم کے لیے 90، صحت کے لیے 400 اور امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے کے لیے 60 ارب مختص کیے جانا تھے۔
مزیدخبریں