بجلی سستی ہونے کا امکان

03:00 PM, 18 Jun, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد ( پبلک نیوز) بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر، مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی قیمت میں 12 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا بجلی قیمت میں کمی کی درخواست پر 29 جون کو سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ مئی میں 13 ارب یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ مئی میں ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 93 پیسے فی یونٹ رہی۔

سی پی پی اے کے مطابق بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 70 پیسے فی یونٹ رہی۔ مئی میں پانی سے 26.64،کوئلے سے 20.13 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مہنگے فرنس آئل سے 5.93 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مقامی گیس سے 11.18 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 21.74 فیصد پیدا کی گئی۔ ایٹمی ذرائع 9.70 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مزیدخبریں