کراچی کے مضافات میں بارشوں سے مختلف علاقے جل تھل ہو گئے

03:30 PM, 18 Jun, 2021

احمد علی

کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد کے مضافات میں بارش، گڈاپ، بحریہ ٹاؤن اور سپر ہائی وے کے علاقے موسلا دھار بارش سے جل تھل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گرمی اور حبس میں موسم نے کروٹ بدلی اور بارش شروع ہو گئی۔ روشنیوں کے شہر میں تیز ہواؤں اور ہلکی بارش نے انٹری ماری جس کے بعد شہر کے مضافات میں آندھی شروع ہوئی اور ساتھ موسلا دھار بارش بھی، جس سے مختلف علاقے جل تھل ہو گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مشرقی اور شمالی علاقوں میں بھی بارش کے امکانات ہیں جبکہ کراچی شہر کے اندر ہلکی بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں