’ہمیں جنوبی پنجاب صوبہ کا لالی پاپ دیا گیا‘

04:30 PM, 18 Jun, 2021

احمد علی

اسلام آباد ( پبلک نیوز) ہمیں جنوبی پنجاب کے صوبے کا لالی پاپ دیا گیا۔ بجٹ میں بہاولپور صوبے کے لیے کوئی منصوبہ نہیں رکھا گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن فاروق اعظم ملک نے تقریر کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے بہاولپور صوبے کی بات کرنے دیں۔ ہمارا بہاولپور ویلفیئر سٹیٹ تھا اب پانی کے لیے ترس رہے ہیں۔ وزیر اعظم جنوبی پنجاب سے کیے گئے وعدے پورے کریں۔

پریزائیڈنگ آفیسر امجد نیازی نے برجستہ جواب دیتے ہوئے مرزا غالب کا مصرع دوہرا دیاہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے

انھوں نے کہا کہ ہمیں ملتان یا رحیم یار خان والوں پر بھروسہ نہیں۔ ہمیں ایک بھی منصوبہ نہیں دیا گیا۔ نااہل افسروں کو بہاولپور تعینات کیا جاتا ہے۔ ان کا مائیک بند کرنے کے لیے کہا گیا تو وہ بھی چپ نہ رہے اور کہا کہ ہمارے بچوں کے مستقبل کے لیے ہماری بات سنی جائے۔ چہیتے لوگوں کو آپ بہت وقت دیتے ہیں میرا مائیک بند نہ کریں

فاروق اعظم ملک کے پرزور اصرار پر دوبارہ انھیں فلور دے دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ امجد نیازی کا میرے ساتھ کوئی ذاتی مسئلہ ہے، ورنہ سارا ہاؤس میری بات سن رہا ہے۔

مزیدخبریں