عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی قیمت بڑھنے کا امکان

06:01 AM, 18 Jun, 2022

احمد علی
بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ کے تاریخی اضافے کا امکان، مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) 27 جون کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مئی میں فرنس آئل سے 8 اعشاریہ 80 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے 33 روپے 67 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ جبکہ مقامی گیس سے 10 فیصد درآمدی ایل این جی سے 22 اعشاریہ 88 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مئی میں پانی سے 24 اعشاریہ 50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مئی کے لئے ریفرنس لاگت 5 روپے 93 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت کا عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی مہنگی خیال رہے کہ رواں ماہ 13 جون کو ہی حکومت نے غریب عوام کو مہنگائی کا ایک جھٹکا دیتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا تھا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل کی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ ٹیرف میں اضافے کا اطلاق جون کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔ نیپرا ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
مزیدخبریں