گوجر خان کا قصبہ حامد جھنگی، 9 گز لمبی، 12 قبریں ایک ساتھ موجود

07:59 AM, 18 Jun, 2022

احمد علی
گوجر خان کا قصبہ حامد جھنگی یوں تو ہزاروں سال پرانا ہے لیکن اس کی اہمیت اس حوالے سے بھی ہے کہ یہاں واقع قدیمی قبرستان میں 9 گز لمبی 12 قبریں ایک ساتھ موجود ہیں۔ چار دیواری کے اندر موجود ان 12 قبروں پر حاضری کیلئے دور دراز علاقوں سے لوگ آتے ہیں اور منتیں مانگتے ہیں۔ قبرستان کے اندر اس چار دیواری میں موجود 9 گز لمبی 12 قبروں کو پیر اصحاب کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ملک پاکستان میں یہ واحد جگہ ہے جہاں 9 گز لمبی 12 قبریں ایک ساتھ موجود ہیں۔ یہ علاقہ تقسیم پاک وہند سے بھی بہت پہلے سے آباد ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق ان قبروں کی کنفرم تاریخ تو معلوم نہیں لیکن سینہ بہ سینہ منتقل ہوتی تاریخ کی وجہ سے اہل علاقہ اس جگہ کو عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھتے اور یہاں حاضری دیتے ہیں۔
مزیدخبریں