دینا بھر میں آج فادرز ڈے منایا جا رہا ہے

10:56 AM, 18 Jun, 2023

احمد علی
لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں باپ سے محبت کے اظہار کیلئے ورلڈ فادر ڈے آج منایا جا رہا ہے۔ ہر سال جون کے تیسرے اتوار کو اس دن کے منانے کا مقصد باپ کی عزت و وقار، عظمت اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس حوالے سے ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین والد کے مقام و مرتبے اور عظمت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کریں گے۔ اس دن کے موقع پر بچے اپنے والد کو پھول ، کارڈز اور تحائف پیش کریں گے۔
مزیدخبریں