کالعدم بی ایل ایف کمانڈرنوازعلی رند اندرونی لڑائی میں مارا گیا

02:52 PM, 18 Jun, 2023

احمد علی

پاکستان کا ایک اور دشمن جہنم واصل ہو گیا،کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا کمانڈر نواز علی رند اندرونی لڑائی میں مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواز رند کی موت ہمسایہ ملک میں پراسرار حالات میں ہوئی ہے ، عسکریت پسند نوازعلی رند کا تعلق آواران سے تھا، جو 2014ء سے بی ایل ایف کا سرکردہ رکن تھا۔ بی ایل ایف کمانڈر نواز علی رند سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں بھی ملوث تھا۔ ابق سربراہ کالعدم بی این اے گلزار امام شمبے کی گرفتاری کے بعد سےہی عسکریت پسند گروپوں میں پھوٹ پڑ چکی ہے، بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کے اتحاد بی آر اے ایس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ انٹیلی جنس اداروں کی کامیابیوں سے دہشتگرد تنظیمیں دباؤ کا شکار ہیں، گھیرا تنگ ہونے سے دہشت گرد تنظیمیں اپنے ہی کمانڈرز کو مارنے لگی ہیں۔ خیال رہے کہ کچھ دن قبل جماعت الاحرار کا کمانڈر بھی اسی طرح کے حالات کا شکار ہوا تھا ، ملک دشمنوں کواب سر چھپانے کا ٹھکانہ نہیں مل رہا ہے، امید ہےکہ اس طرح کے واقعات سے بلوچستان میں دہشت گردی میں واضح کمی آئے گی.

مزیدخبریں