یونان کشتی حادثہ:کوٹلی سےتعلق رکھنےوالے 25کےقریب نوجوان جان کی بازی ہارگئے

03:17 PM, 18 Jun, 2023

احمد علی
یونان میں پیش آئے کشتی کے حادثے میں کوٹلی سےتعلق رکھنےوالے 25کےقریب نوجوان جان کی بازی ہارگئے۔ یورپ جانےکاسہانا خواب نوجوانوں کوموت کی وادی میں لے گیا ، بحیرہ روم میں کشتی اُلٹنے کے دلخراش واقعہ میں کوٹلی سے تعلق رکھنے والے25 کے قریب نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے انسانی جانوں سے کھیلنےوالے گروہ کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان سادہ لوح لوگوں کو یورپ لے جانے کا جھانسہ دیکر خطیر رقم بٹورتے تھے ۔ ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پرکارروائی کے نتیجے میں لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزم بین الاقوامی پرواز سے آذربائیجان فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔
مزیدخبریں