فین کیلئےتصویر مانگنا جرم بن گیا، فاسٹ بولر حارث رؤف طیش میں آگئے

03:56 PM, 18 Jun, 2024

ویب ڈیسک: فین کیلئے تصویر مانگنا جرم بن گیا، قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف طیش میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں حارث روف اپنے فین سے لڑائی کررہے ہیں، ویڈیو میں حارث روف کو اپنے فین کو گھٹیا کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

حارث روف مداح کو مارنے بھی بھاگے۔ حارث روف کی اہلیہ انھیں روکتی رہیں مگر قومی فاسٹ بولر نے ایک نہ سنی۔ ہاتھ چھڑا کر فین کی طرف بھاگے اور خوب باتیں سنائیں۔

فین نے کہا ایک پکچر تو مانگی ہے۔ جس پر حارث روف نے مداح کو کھری کھری سنا دی۔ تین سے چار لوگوں نے حارث روف کو پکڑ کر معاملہ رفع دفع کروایا۔ یہ معاملہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران امریکا میں پیش آیا۔

حارث رؤف نے بار بار فین کو کہا کہ آپ کے والد نے یہ تربیت کی ہے۔

مزیدخبریں