کورونا کے بڑھتے مریض، لاہور کے ہسپتالوں میں گنجائش ختم

06:49 AM, 18 Mar, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) کورونا وائرس کی تیسری لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ صوبائی دارالحکومت میں سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے وینٹی لیٹر ناپید ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق میو ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی گنجائش ختم ہو گئی ہے جبکہ جناح ہسپتال کے بستر بھی 90 فیصد تک بھر گئے ہیں۔ جنرل ہسپتال اور گنگارام ہسپتال میں بھی علاج کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ علاج کی بڑھتی ہوئی ضرورت پوری کرنے کیلئے بروقت انتظامات نہیں کر سکا، لاہور میں گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران 671 نئے کورونا مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں 390 مریض داخل ہیں جن میں سے 149 آئی سی یو اور 14 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

میو ہسپتال میں 11، جناح ہسپتال 3، جنرل ہسپتال، ہسپتال، یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں 2،2 اور ڈاکٹرز ہسپتال میں کورونا سے ایک مریض کے زندگی کی بازی ہارنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزیدخبریں