’’وزیر اعظم !گھروں کے نام پر لوگوں کو گمراہ کرنا بند کریں‘‘

08:41 AM, 18 Mar, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمر ان نیازی صاحب آپ قوم کو گمراہ کرنا بند کریں، اگر آپ نے آج ایک ہزار فلیٹس مزدوروں کو دیئے ہیں، یہ کوئی نئی سائنس نہیں ہے، اس کام کا آغاز 1985ء میں میاں نوازشریف نے بطوروزیراعلیٰ پنجاب کے کیا تھا، پنجاب ویلفیئر فنڈز کے ذریعے لیبرز کالونی اور مزدوروں کے لئے فلیٹس بھی بنے، اس کے بعد پورے ملک میں ورکرز ویلفیئر فنڈز کے ذریعے کالونیز اور فیلٹس بناکر تقسیم کئے گئے۔میڈیم سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ آپ کوئی پہلے شخص نہیں ہیں جنہیں مزدورو ں کی فلاح کا خیال آیا ہے، پنجاب میں فلیٹس کے ساتھ ہم نے مزدوروں کے بچوں کیلئے مثالی سکولز اور اسپتال قائم کئے، آپ نے پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا،اس وعدے کا کیا ہوا؟ تین سال بعد آج تیس لاکھ گھر بنے ہونے چاہئیے تھے یا زیر تعمیر ہوتے، کیا آپ اس نا م پر چھٹکارا حاصل کرلیں لیں گے، ہم آپ سے حساب لیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بتائیں وہ 30لاکھ گھر کہاں ہیں جو تین سالوں میں تعمیر ہونے تھے، آپ تین سالوں میں 30ہزار بھی نہیں بنا سکے،ایک ہزار فلیٹس بناکر آپ ان پر ہی ٹرافی لینا چاہتے ہیں؟ آپ کے وزیر کہتے ہیں کہ آپ کو مزدوروں کا بڑا درد ہے،غریبوں سے جاکر غریبوں سے پوچھیں کہ وہ آٹا، چینی، دوا اور پٹرول خریدتے ہوئے آپ کو کتنی دعائیں دیتاہے آپ کی مہنگائی نے ملک کے مزدوروں، کسانوں اور غریبوں سے جینے کا حق چھین لیاہے۔احسن اقبال نے کہا کہ آپ کے جو نئے ڈرامے ہیں کبھی پناہ گاہ، کبھی لنگر خانہ، نئے منصوبے کے بعد پچھلے منصوبے بند، آپ لوگوں کی آنکھوں میں اس طرح دھول نہیں جھونک سکتے، آپ غریبوں کے مخلص ہیں تو حکومت چھوڑیں اور اہل لوگوں کو کام کرنے دیں، ان کو کام کرنے دیں تو اس ملک کو چلاسکتے ہیں، اس کو مزید مت اجاڑیں۔
مزیدخبریں