بھارت میں کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ

10:31 AM, 18 Mar, 2021

حسان عبداللہ

نئی دہلی(پبلک نیوز) بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 35 ہزار 871 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 14 لاکھ 74 ہزار 604 ہو گئی۔ بھارت میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مسلسل آٹھویں روز بھی 24 گھنٹوں میں 20 ہزار یومیہ کی اوسط سے مریض سامنے آ رہے ہیں۔

بھارتی حکام نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 سے 172 نئی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ جس کے بعد ابتک بھارت میں کووڈ سے مرنے والوں کی کل تعداد 1 لاکھ 59 ہزار 216 ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں