وزیراعظم کی پنجاب، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی ہدایت

03:15 PM, 18 Mar, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان سے حکومتی رہنماؤں کی ملاقات، وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی ہدایت۔وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے مشورہ دیا کہ موجودہ ماحول میں بلدیاتی انتخابات نہ کروائے جائیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی حکومتیں عوام کی ضرورت ہیں، ہر صورت انتخابات کروائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی تنظیم کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ انھوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے قیام سے عوام کے مسائل جلد حل ہوں گے۔
مزیدخبریں