سیکرٹری سینیٹ کا گیلانی کے مسترد ووٹ دینے سے انکار

03:17 PM, 18 Mar, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) چیئرمین سینیٹ انتخاب کے دوران مسترد ووٹوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی قانونی ٹیم کی جانب سے سینیٹ سیکرٹریٹ سے رابطہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے وکیل ایڈوکیٹ جاوید اقبال نے سیکرٹری سینیٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق وزیراعظم کی جانب سے ریکارڈ فراہمی کی درخواست کی گئی۔ سیکرٹری سینیٹ نے یوسف رضا گیلانی کے مسترد شدہ ووٹ دینے سے انکارکر دیا۔وکیل یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ درخواست کے باوجود ہمیں متعلقہ ریکارڈ نہیں دیا گیا۔ واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ الیکشن کے دوران پریزائیڈنگ افسر نے نتائج کا اعلان کیا تو بتایا کہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ووٹ ضائع ہو گئے ہیں۔
مزیدخبریں