”محکمہ تعلیم کی بھرتیوں کے امتحان فوری ملتوی کیے جائیں“

04:37 PM, 18 Mar, 2021

احمد علی
کراچی (پبلک نیوز) محکمہ داخلہ سندھ کا محکمہ اسکول و کالجز کو خط، عالمی وباء کوروناوائرس کی روک تھام کے لیے اجتماعات کو روکا جائے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم عالمی وباء کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کرے۔ سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت محکمہ تعلیم کی بھرتیوں ٹیسٹ میں امیدواروں کی بڑی تعداد سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔خط کے متن کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی بھرتیوں کے امتحانات کو فوری ملتوی کیا جائے۔ اگر بھرتیوں کا ٹیسٹ لینا لازم ہے تو حیاتیاتی تحفظ و احتیاطی تدابیر اختیار کی جائے۔
مزیدخبریں