عمران خان کی گاڑی کو اسلام آباد جاتے ہوئے کلر کہار کے مقام پر حادثہ

12:28 PM, 18 Mar, 2023

احمد علی
لاہور میں سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قافلے میں شامل تین گاڑیوں کو کلرکہار کے قریب حادثہ پیش آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں ۔متاثرہ گاڑیوں میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) حافظ آباد کے کارکن سوار تھے ۔ خیال رہے کہ توشہ خانہ کیس میں پیش ہونے کیلئے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا قافلہ اسلام آباد کیلئے رواں دواں ہے ۔ توشہ خانہ کیس کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس کی نیب کورٹ نمبر ون میں ہوگی ، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو فردِ جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر رکھا ہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف F8 کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس G11 میں پیش ہوں گے ۔ عمران خان قافلے کی شکل میں براستہ موٹروے اسلام آباد پہنچیں گے، پی ٹی آئی کے کارکنان بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں ۔
مزیدخبریں