امیربالاج قتل کیس میں اہم پیشرفت، احسن شاہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

09:31 AM, 18 Mar, 2024

پبلک نیوز: لاہور کی مقامی عدالت نے امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں مقتول کے دوست ملزم احسن شاہ کو 23 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔ پولیس نے رات گئے احسن شاہ کی باقاعدہ گرفتاری ڈالی تھی۔

سی آئی اے پولیس نے احسن شاہ کو ضلع کچہری میں پیش کیا۔ ملزم احسن شاہ جوڈیشل مجسٹریٹ صدف بتول کی عدالت میں پیش ہوئے۔ پولیس کی جانب سے ملزم احسن شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے تفتیش درکار ہے، جس کے بعد عدالت نے ملزم کو 23 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ جہاں سی آئی اے پولیس نے احسن شاہ کی رات گئے باقاعدہ گرفتاری ڈال دی ہے۔

سی آئی اے پولیس نے احسن شاہ کو امیر بالاج کی مخبری کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔ 

احسن شاہ مقتول امیر بالاج کا قریبی دوست تھا۔ احسن شاہ پر مقدمہ میں نامزد ملزموں کے ساتھ رابطوں کا الزام ہے۔ احسن شاہ نے مبینہ طور پر مخبری کے لیے نامزد ملزموں سے رقم وصول کی۔

مزیدخبریں