پبلک نیوز: جنوبی وزیرستان کے علاقے سپین قمر میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریبات کا مقصد معاشرے میں خواتین کا کلیدی کردار اور خواتین کے تعلیم کے حصول کی خاطر پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔
تقریبات میں بڑی تعداد میں علاقے کی خواتین اور طالبات نے حصہ لیا۔ تقریبات میں سکول کے بچوں نے خواتین کی تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے تقاریر کیں اور اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے بچوں کے سالانہ داخلوں کی بذات خود نگرانی کی۔ خواتین و طالبات نے تعلیم کیلئے پاک فوج کی جانب سے منعقدہ ریلی میں بھی حصہ لیا۔ پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں خواتین کی تعلیم کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات پر کام کرتے ہوئے متعدد غیر فعال سکولوں کو نہ صرف فعال کیا بلکہ اساتذہ کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا۔
پرائم فاؤنڈیشن کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کمیپ میں موجود لیڈی ڈاکٹرز نے خواتین کو مفت علاج و ادویات سمیت خواتین کو درپیش طبعی مسائل پر مشورے بھی دیں۔
علاقے کے مشران ، اساتذہ اور طالبات نے خواتین کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے اقدامات کا شکریہ ادا کیا اور اسے علاقائی و ملکی ترقی کا ضامن قرار دیا۔