یوم پاکستان کے موقع پر میڈیا اینکرز کا خصوصی پیغام

10:48 AM, 18 Mar, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: یوم پاکستان کے موقع پر میڈیا اینکرز نے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر نیوز اینکرز نے قوم کے نام اپنا خصوصی پیغام جاری کیا۔ کامران شاہد نے کہا کہ “ تنقید ہو یا تعریف، ہم ہر حال میں سچ کا آئینہ دکھاتے رہیں گے”۔ “پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، اسے منزل سے آگے لے کر جانا ہے”۔ 

حسن ایوب نے کہا کہ “ہم پورے دل سے اپنی قوم کا حوصلہ بڑھاتے ہیں”۔انیقہ نثار نے کہا کہ “اپنے علم و فن سے حالات بہتر بناتے ہیں”۔

ثناء مرزا نے پیغام میں بولا کہ “ہمیں مل کر ہر پاکستانی کو باشعور بنانا ہے”۔ مونا عالم نے کہا کہ “ہمیں قلم اور زبان کی طاقت سے سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ ثابت کرکے دکھانا ہے”۔ 

ہم سب کے دل کی ایک آواز، پاکستان زندہ آباد

مزیدخبریں